تھرپارکر کے پریم جوڑے نے ٹنڈوالہیار کورٹ میں پسند کی شادی کر لی

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے پریم جوڑے بلال درس اور صائمہ شیخ نے ٹنڈوالہیار کی عدالت پہنچ کر پسند کی شادی کر لی۔
ٹنڈوالہیار میں میڈیا کے to سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے محبت کی شادی کی ہے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے رشتہ داروں کی جانب سے خطرہ لاحق ہے، اس لیے ان کا بیان ریکارڈ پر رکھا جائے اور انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔
بلاول کا تھرپارکر کے تعلقہ ننگرپارکر اور صائمہ شیخ کا اسلام کوٹ سے تعلق بتایا جا رہا ہے۔



