تھرپارکر،سول اسپتال مٹھی کے سینئر ڈاکٹر نے مبینہ خودکشی کر لی

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)سول اسپتال مٹھی کے سینئر ڈاکٹر عبدالکریم شیخ نے اسپتال کے کوارٹر میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے، جبکہ اس وقت ان کی فیملی کراچی میں مقیم ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔



