امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ریاست کینٹکی میں واقع فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  امریکی فوج 4 ماہ سے ڈرون چوری کرنےوالوں کی تلاش میں تھی، ناکامی پر عوام سے مدد کی اپیل کردی۔

ڈرون 21 سے 24 نومبر 2025 کے درمیان ایک فوجی عمارت سے غائب ہوئے، یہ ڈرون عموماً نگرانی، جاسوسی اور  فوجی مشنز  میں استعمال ہوتے ہیں، ان کی قیمت لاکھوں ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

امریکی فوج نے چوروں کی معلومات فراہم کرنے والےکے لیے 5 ہزار ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button