مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

جموں(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا مگر وہ بال بال بچ گئے۔
سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ جموں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ایک مسلح شخص نے ان پر قریب سے گولی چلائی، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے فوری حملہ آور کو قابو میں لے لیا۔
ASSASSINATION ATTEMPT IN OCCUPIED KASHMIR: Farooq Abdullah Survives Close-Range Gun Attack in Jammu 🚨
Farooq Abdullah, former Chief Minister of Occupied Jammu and Kashmir and president of the IIOJK National Conference, narrowly escaped an assassination attempt while attending a… pic.twitter.com/oybUez8O64
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) March 11, 2026
سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ اور ان کے ہمراہ موجود جموں و کشمیر کے ڈپٹی چیف منسٹر محفوظ رہے، واقعہ جموں کے رائل پارک علاقے میں پیش آیا جہاں تقریب ہو رہی تھی۔
حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک ہی شاٹ فائر کیا لیکن گولی کسی کو نہیں لگی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔



