عمران خان کے لیے بری خبر جبکہ عوام کے لیے پیٹرول کے حوالے سے خوشخبری

اسلام آباد/مانیٹرنگ ڈیسک:اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قانون دان اعتزاز احسن نے عمران خان کا وکیل بننے کے لیے ہائی کورٹ میں پیش ہو کر وکالت نامے کے لیے کارروائی مکمل کر لی ہے، اس پیشرفت کو عمران خان کے قانونی کیس میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب لطیف کھوسہ کی جانب سے عمران خان کے علاج کے معاملے پر عدالت میں کی گئی استدعا پر سماعت غیر تسلی بخش رہی کیونکہ وکیل کی جانب سے جیل رولز پر تیاری نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ان تمام قانونی معاملات کے ساتھ ساتھ ملک میں پیٹرول کی سپلائی کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے متعدد بحری جہاز لنگر انداز ہو چکے ہیں جس سے ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ ختم ہو گیا ہے۔ اسی اثنا میں امریکہ کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف سخت بیان سامنے آیا ہے جس میں انہیں غیر قانونی حراستوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، جسے تجزیہ نگار افغان طالبان کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے رہے ہیں ۔
اس تفصیلی اور سنسنی خیز تجزیے کو دیکھنے کے لیے معروف صحافی گوہر بٹ کا پروگرام اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:




