تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانیوں کی جیبوں پر کھلا ڈاکہ ہے، نثار احمد چیمہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ عام پاکستانیوں کی جیبوں پر کھلا ڈاکہ ہے حکومت نے ایک ہی جھٹکے میں کاشتکاروں سمیت تمام طبقات کو لتاڑ دیا حکومت نے ابھی تک مہنگی عالمی قیمتوں پر ایک لیٹر تیل بھی نہیں خریدا گیا مگر آج سے ہی حکومت نے ایک ہی جھٹکے میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد اضافہ کر کے عوام پر فیول بم گرا دیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے ایران امریکہ جنگ سے تیل کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول 321 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 336 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ حکومت اپنے موجودہ ذخائر پر اضافی قیمت وصول کر کے فوری منافع اور ٹیکس اکٹھا کر رہی ہےپیٹرولیم لیوی بڑھا کر ریونیو کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حیران کن بات یہ ہے کہ حکومت خود کہہ رہی ہے کہ ملک میں 25 دن کا تیل ذخیرہ موجود ہے۔ یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان کی 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے اور 23 فیصد لوگ بے روزگار ہیں،کیا ریاست کا مالی بوجھ پورا کرنے کا واحد راستہ عوام کی جیب پر ایک اور وار ہی تھا۔

مزید خبریں

Back to top button