ایرانی بمباری نے تل ابیب کا نقشہ ہی بدل دیا

تہران/تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کے فوراً بعد اسرائیل کے خلاف کی جانے والی پہلی کارروائی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایرانی میزائلوں، خاص طور پر پہلی بار استعمال ہونے والے ‘عماد’ اور ‘خیبر شکن’ میزائلوں نے تل ابیب میں ایسی تباہی مچائی ہے کہ شہر کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔ ان حملوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گھر اور اس میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ تل ابیب کے سب سے بڑے پاور پلانٹ پر حملے کے بعد پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے 11ہلاکتوں اور1000سے زائد زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔سینئر تجزیہ کار معظم فخر کے مطابق، یہ حملے اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ مکمل تجزیہ اور تباہی کے مناظر اس ویڈیو میں دیکھئے




