امریکی ایلیٹ ایئربورن ڈویژن کی تربیتی مشق منسوخ، مشرقِ وسطیٰ میں تعیناتی کے امکان

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی فوج کی ایک بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی گئی جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی فوج نے ایلیٹ ائیربورن ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی ہے اور عملے کو لوزیانا جانے کے بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی رہنے کا حکم دیا گیا۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 ہزار فوجیوں پر مشتمل بریگیڈ ، 18 گھنٹوں کے اندر تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج جلد ہی اسی ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان کرنے والی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی عوام کی بڑی تعداد زمینی فوج بھیجنے کے خلاف ہے۔ سروے کے مطابق صرف 12 فیصد امریکی اس کے حامی جبکہ 60 فیصد مخالف ہیں ۔



