مشرقِ وسطیٰ جنگ: تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے، قطری وزیر توانائی

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطر کے وزیر توانائی نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 قطری وزیرِ توانائی نے کہا کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے باعث  عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔

قطری وزیرتوانائی کا کہنا تھاکہ یہ جنگ خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات روک دے گی۔

مزید خبریں

Back to top button