ٹی ٹونٹی ورلڈکپ:بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 246 رنز بناسکی۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت کی اننگز
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ شیوام دوبے نے 43 ، ایشان کشن 39، سوریا کمار یادیو 11، ہاردک پانڈیا 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی اننگز
انگلینڈ کی ٹیم 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر 246 رنز تک پہنچ سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 105رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ول جیکس نے 35 اور جوز بٹلر نے 25رنز اسکور کیے۔
بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 8 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل نے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔



