خامنہ ای کا بیٹا قبول نہیں،ایران کے نئے رہنما کے انتخاب میں میری شمولیت ضروری ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ  خامنہ ای کے بعد ملک کے اگلے  رہنما کے انتخاب میں انہیں ذاتی طور پر شامل ہونا چاہیے۔

امریکی ویب سائٹ کو دیےگئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکا کی شمولیت کے بغیر نیا رہنما مقرر کرنےکی کوشش کر رہا ہے  تو وہ اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ممکنہ طور پر اگلا رہنما سمجھا جا رہا ہے لیکن وہ اس فیصلےکو قبول نہیں کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  مجتبیٰ خامنہ ای کمزور شخصیت ہے، ہم ایران میں ایسا شخص چاہتے ہیں جو ملک میں ہم آہنگی اور امن لائے، مجھے اس تقرری میں شامل ہونا ہوگا جیسے وینزویلا میں ہوا۔

انہوں نے کہ وہ ایسے کسی بھی نئے ایرانی رہنما کو قبول نہیں کریں گے جو سابقہ قیادت کی پالیسیوں کو جاری رکھے، ایسا ہونے کی صورت میں پانچ سال کے اندر امریکا کے ساتھ دوبارہ تنازع  پیدا ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button