امریکی سینیٹ میں ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لینےکی قرارداد مسترد

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کےلیے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرار داد مستردکردی۔
100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے 52 ووٹوں سے مستردکی گئی۔ سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔
ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کیلیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔
امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، ری پبلکنز کے 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں۔ 2 آزاد امیدوار ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں۔



