ایران کا اسرائیل پر’’خرمشہر4‘‘میزائل سے طاقتور حملہ،صہیونی چیخ اُٹھے

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کا اسرائیل پر’’خرمشہر4‘‘میزائل سے طاقتور حملہ،صہیونی چیخ اُٹھے۔
ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آج ایران کے آپریشن وعدہ صادق4میں اسرائیل کیخلاف خرمشہر4اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب کے مرکز،بن گوریون ایئرپورٹ اور اسرائیلی فضائیہ کے27ویں اسکواڈرن کے اڈے کو نشانہ بنایا۔
خرمشہر4میزائل تقریباً13میٹرلمبا اورتقریباً30ٹن وزنی ہے اور ایک ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس میزائل کی زیادہ سے زیادہ رفتارآواز کی رفتار سے16گنا زیادہ تک جاسکتی ہے۔ اس رفتار کے باعث میزائل کے داغے جانے سے ہدف تک پہنچنے کا وقت تقریباً10سے12منٹ رہ جاتا ہے جو کئی میزائل دفاعی نظاموں کے لیے مؤثر ردعمل دینا مشکل بنا دیتا ہے۔خرمشہر4میزائل کا وارہیڈ ایران کے میزائل ذخیرے میں شامل جدید ترین منوورایبل وارہیڈز (MaRV) میں شمار کیا جاتا ہے۔



