نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ترکی کی فضائی حدود میں آنیوالا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکیے نے تمام فریقوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کریں۔

خیال رہے کہ ترکیے کے ہاتائے صوبے کے قریب شہر انجرلیک میں امریکا کا ایک فضائی اڈہ بھی موجود ہے۔ حکام کے مطابق نیٹو کے دفاعی میزائل کے ذریعے تباہ کیے گئے ایرانی میزائل کا ملبہ ہاتائے کے علاقے میں گرا۔

ایران نے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ترک وزارتِ دفاع کے مطابق میزائل عراق اور شام کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ترکیے کی جانب بڑھ رہا تھا، جسے مشرقی بحیرۂ روم میں تعینات نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ترکیے کی جانب بیلسٹک میزائل فائرکرنے پر انقرہ میں ایرانی سفیر  کو ترک وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔

ترک سفارتی ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے بھی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مزید خبریں

Back to top button