سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

لاہور ( جانو ڈاٹ پی کے) سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان کی بنگلا دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے،پاکستانی ٹیم مئی میں بنگلا دیش کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

 بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا اوراظہر محمود ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔

مزید خبریں

Back to top button