ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، سعودی عرب کا سخت ردعمل آگیا

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب نے ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس حملے کو ’غدارانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس میں کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا اختیار بھی شامل ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود مملکت اپنی سرزمین اور سفارتی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button