ایران ہرگز سرنڈر نہیں کرے گا،اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا دو ٹوک اعلان

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے واضح اعلان کیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا اور اپنی خودمختاری کا ہر صورت دفاع کرے گا۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے سعید ایروانی کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور ملک پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی حملوں میں شہری علاقوں کو بھی ہدف بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں کے دوران بچے اور عام شہری شہید ہوئے۔
ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ ایران میں اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں اور اقوام متحدہ کو ایسے واقعات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
ان کے بیان کے بعد سلامتی کونسل میں ممکنہ ہنگامی مشاورت اور عالمی ردعمل پر نظریں مرکوز ہو گئی ہیں۔



