نیٹو نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی حملوں میں شامل نہیں کا امکان مسترد کردیا

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔

ایک بیان میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری یا ممکنہ کارروائیوں میں نیٹو بطور اتحاد شامل نہیں ہوگا۔

انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی آپریشنز کا حصہ نہیں بنے گا، اگرچہ بعض رکن ممالک امریکی کوششوں کی سیاسی حمایت کر سکتے ہیں، تاہم اتحاد کی سطح پر کوئی براہِ راست عسکری شرکت نہیں ہوگی۔

نیٹو کے اس اعلان کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button