امریکا کا خلیجِ عمان میں تمام ایرانی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ خلیجِ عمان میں موجود تمام ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق دو روز قبل خلیجِ عمان میں 11 ایرانی جہاز موجود تھے، تاہم اب ان کی تعداد صفر ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ “ایران کے وہ دن گئے جب خلیجِ عمان میں جہازوں کو ہراساں کیا جاتا تھا۔”
امریکی بیان میں مزید کہا گیا کہ سمندری راستوں کی آزادی گزشتہ 80 برس سے عالمی اور امریکی اقتصادی خوشحالی کی بنیاد رہی ہے اور امریکی افواج اس آزادی کا دفاع جاری رکھیں گی۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مسلسل غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے۔



