عالمی یومِ شہری دفاع پرسول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر صدارت نجی کالج میں سیمینار

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے)عالمی یومِ شہری دفاع کے سلسلہ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر صدارت نجی کالج میں سیمینار اور واک کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق نجی کالج میں عالمی یومِ شہری دفاع کے موقع پر آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور شہری دفاع کے اہلکاروں نے شرکت کی، سیمینار میں طلبہ کو ہنگامی حالات، قدرتی آفات اور حادثات سے نمٹنے کے طریقوں سے آگاہی فراہم کی گئی، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری دفاع کا مقصد عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی اور تربیت فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ طلبہ ابتدائی طبی امداد اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں تاکہ مشکل حالات میں مؤثر کردار ادا کر سکیں، بعد ازاں کالج میں آگاہی واک بھی کی گئی جس میں شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہری دفاع کی اہمیت اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے نعرے درج تھے، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو شہری دفاع کی بنیادی تربیت حاصل کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button