خطے میں کشیدگی، آئی پی ایل میں غیرملکی پلیئرز کی آمد کو خطرہ

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)آئی پی ایل 2026 کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے لگی ہے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے کے باعث فرنچائزز کی پری سیزن تیاری متاثر ہو رہی ہے کیونکہ کئی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف خلیجی ممالک کے ہوائی راستوں پر انحصار کرتے ہیںچنئی سپر کنگز اپنے کیپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اس کا آغاز یکم مارچ سے فرنچائز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگیا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 31 مئی کو شیڈول ہے۔

مزید خبریں

Back to top button