پاکستان پر اسرائیلی و بھارتی ہیکرز کا سائبر اٹیک،شاہینوں کا پلٹ کرمنہ توڑ جواب

​لاہور/تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اب ڈیجیٹل محاذ پر منتقل ہو چکی ہے جہاں اسرائیل اور بھارت کے ہیکرز نے مل کر پاکستان کے بڑے میڈیا ہاؤسز اور ‘تماشہ ایپ’ پر بڑا سائبر حملہ کیا ہے۔ اس حملے کے دوران جیو نیوز جیسے بڑے چینلز کو ہدف بنا کر وہاں پاک فوج کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا اور لغویات چلانے کی کوشش کی گئی تاکہ پاکستانی عوام میں انتشار پھیلایا جا سکے۔ تاہم، پاکستانی ہیکرز نے اس جارحیت کا فوری اور دندان شکن جواب دیتے ہوئے دشمن کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

​انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی ‘شاہینوں’ نے بھارت کے مشہور چینل اے بی پی نیوز (ABP News) سمیت 1700 سے زائد ویب سائٹس کو ہیک کر لیا ہے۔ بھارتی ٹی وی سکرینوں پر ‘پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے گونجنے لگے، جبکہ اسرائیلی ویب سائٹس پر پاکستان، فلسطین اور ایران کے جھنڈے لہرا کر دشمن کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہے۔ صحافی گوہر بٹ کے مطابق، دشمن نے جیو نیوز کو اس کی وسیع مقبولیت کی وجہ سے نشانہ بنایا لیکن جوابی وار نے مودی اور نیتن یاہو کے پروپیگنڈا سیل کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

​سائبر جنگ کے اس نئے محاذ، دشمن کی ناکامی اور پاکستانی ہیکرز کے سنسنی خیز جوابی حملوں کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے معروف تجزیہ نگارصحافی گوہر بٹ کا یہ وی لاگ دیکھئے

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button