ایران امریکہ جنگ تباہ کن مرحلے میں داخل،مشرقِ وسطیٰ میں عالمی طاقتوں کے درمیان خونی تصادم!

​تہران/کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اب ایک تباہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جوابی کارروائیوں کے دوران اب تک 560 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے اور کئی امریکی لڑاکا طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر کے مار گرایا ہے۔ تہران کی جانب سے کیے گئے ان بلند و بانگ دعووں کے بعد پینٹاگون میں ہلچل مچ گئی ہے، جبکہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے مزید دفاعی اور شہری مراکز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی منظر نامے پر اس جنگ کی شدت نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں مختلف شہروں میں جاری پرتشدد احتجاج اور بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ شرپسند عناصر کو روکا جا سکے۔

​پاکستان میں خاص طور پر ان علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جہاں سفارتی دفاتر اور حساس تنصیبات موجود ہیں۔ دوسری جانب ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ سے نکال کر ہی دم لے گا اور اس مقصد کے لیے اس نے اپنے تمام میزائل یونٹس کو فائرنگ پوزیشن پر رکھ دیا ہے۔ جنگ کے اس پھیلتے ہوئے دائرے نے عالمی معیشت اور فلائٹ آپریشنز کو پہلے ہی مفلوج کر دیا ہے اور اب زمینی و فضائی جھڑپوں میں ہونے والا بھاری جانی نقصان دنیا کو ایک بڑی عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ایران کی تازہ ترین فوجی کامیابیوں، امریکی نقصانات اور پاکستان کے اندر لگائے گئے کرفیو کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے سنئیرتجزیہ نگار امداد سومرو کا یہ وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button