کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے۔۔۔!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے یہاں کوئی ایک کھلاڑی ٹیم کو ورلڈ کپ نہیں جتوا سکتا، سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے،انفرادی طور پر کوئی رنز کے ڈھیر بھی لگا دے لیکن اگر ساتھی کچھ نہ کریں تو وہی ہوتا ہے جو پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 383 رنز صاحبزادہ فرحان نے بنائے، سب سے زیادہ 2 سنچریاں بھی انھوں نے بنائیں، زیادہ 18 چھکے لگانے والے بیٹرز میں ان کا دوسرا نمبر ہے۔البتہ ٹیم سیمی فائنل میں بھی نہ پہنچ سکی، اس میں بیچارے صاحبزادہ فرحان کا کوئی قصور نہیں،انھوں نے تو اپنی جانب سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن وہ کوئی سپرمین تو نہیں جو اکیلے ناممکن کو ممکن کر دکھائیں۔دلچسپ مگر شرمناک بات یہ ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن میں شامل صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان نے مل کر پورے ایونٹ میں 281 رنز بنائے، اس سے 102 رنز زائد صاحبزادہ نے اسکور کیے۔وہ صائم جس سے ہمیں امید تھی کہ رنز کے ڈھیر لگا دیں گے وہ6 میچز میں 70 رنز بنا سکے، وہ سلمان جس کے بارے میں ہمیں لگتا تھا کہ اگر تیسری پوزیشن پر کھیل رہے ہیں تو خوب اسکور کریں گے وہ 7 میچز میں 60 رنز بنا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button