ایرانی میزائلوں کی بارش ، یروشلم ملبے کا ڈھیر، ‘آئرن ڈوم’ فیل، نیتن یاہو بنکر میں روپوش!

یروشلم/تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جنگ نے ہولناک رخ اختیار کر لیا ہے جہاں ایران کی جانب سے اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی گئی۔ اس حملے کے نتیجے میں اسرائیل کا جدید ترین دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ مکمل طور پر چوک ہو گیا، جس کے بعد یروشلم اور تل ابیب کی فضا سرخ نقطوں سے بھر گئی اور کئی منزلہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ خوف و ہراس کا یہ عالم تھا کہ زیر زمین پناہ گاہیں (شیلٹرز) کم پڑ گئیں اور اسرائیلی شہری جان بچانے کے لیے سڑکوں پر ماتھا پیٹتے نظر آئے۔ اسی دوران بحرین میں موجود امریکی بحری اڈے پر بھی بڑا حملہ کیا گیا ہے، جہاں روسی میڈیا کے مطابق 546 امریکی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، جبکہ امریکہ نے صرف نو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
جنگ کی تپش اب متحدہ عرب امارات تک بھی پہنچ چکی ہے جہاں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملوں کے بعد فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہو گیا ہے۔ ایران نے برج خلیفہ، برج العرب اور جبل علی جیسے اہم مقامات کو نشانہ بنا کر دبئی کے ‘محفوظ ترین شہر’ ہونے کے تاثر کو پاش پاش کر دیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘آپریشن مڈ نائٹ فیوری’ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی قیادت کو ہتھیار ڈالنے کا مشورہ دیا ہے، بصورت دیگر سو فیصد موت کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بنکر سے جاری بیان میں اگلے چار دنوں میں ایران کے 20 ہزار اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی اس کشیدگی اور اسرائیل و دبئی میں ہونے والی تباہی کے خصوصی مناظر اور مزید حقائق جاننے کے لیے معروف سنئیرتجزیہ کار معظم فخر کا یہ وی لاگ دیکھئے:




