ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد عبوری قیادت کونسل قائم
آیت اللہ علی رضا اعرافی عبوری قیادت کونسل میں فقہی رکن کے طور پر منتخب

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ترجمان محسن دہنوی نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کو عبوری قیادت کونسل میں مجلس خبرگانِ رہبری کے فقہی رکن کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی آئین کے آرٹیکل111کے تحت صدر،عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان شوریٰ کے ایک فقیہ پر مشتمل عارضی قیادت کونسل رہبرِ اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالتی ہے۔ اگر ان میں سے کوئی معذرت کرے تو مجمع تشخیص مصلحت نظام نیا رکن نامزد کرتی ہے۔
نئے رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب88رکنی مجلس خبرگانِ رہبری کرتی ہے،تاہم 2تہائی اکثریت نہ ہونے کی صورت میں عبوری کونسل ہی ذمہ داریاں انجام دیتی رہتی ہے۔



