اوکاڑہ،ٹیچر نےطالبعلم کو کم نمبر حاصل کرنے پر تشدد کا نشانہ بناڈالا

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں / جانو ڈاٹ پی کے)نجی کالج کے ٹیچر کا طلبہ پر تشدد، نمبر کم کیوں لئے، والدین کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کے مطالبہ پر طلبا کو دھکمیاں۔

نجی کالج اوکاڑہ کے اسٹاف روم کے سامنے فزکس کے ٹیجر تجمل نے کم نمبر لینے پر کلا س ایف ایس سی سال دوم (پری میڈیکل)ے طلبہ کوڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر والدین نے احتجاج کیا ہے ایک یتیم طالبعلم علی حسینن رول نمبر(11006)کے سرپرست پروفیسرڈاکٹر شبیر علی سلیمی نے کہا ہے کہ یہ عمل نہ صرف غیر انسانی اور ظالمانہ ہے بلکہ بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین اور تعلیمی ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے کسی بھی طالب علم کو خواہ اس کا پس منظر کچھ بھی ہواس قسم کے تشددکا نشانہ نہیں بنایا جاسکتاتعلیمی ادارے محفوظ اور پر امن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہوتے ہیں نہ کہ خوف اور تشددکے لئے انہوں نے متعلقہ احکام کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا واقعہ کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں ذمہ دار استاد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ادارہ جاتی غفلت پر کالج انتظامیہ کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے پروفیسر ڈاکٹر شبیر علی سلیمی کے مطابق کالج انتظامیہ اصلاح احوال کے بجائے طلبہ کو دھکمیاں دی رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button