کابل کو بڑا جھٹکا!پاکستان کی کارروائی میں ملا یعقوب ہلاک، بگرام ایئر بیس تباہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے کی گئی بڑی عسکری کارروائی میں افغان طالبان کو ناقابلِ تلافی جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ غیر مصدقہ مگر قوی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے اور موجودہ افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب پاکستانی حملے میں مارے گئے ہیں۔
اس کارروائی کی سب سے اہم تفصیل یہ ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بگرام ایئر بیس پر موجود امریکی اسلحہ کے سب سے بڑے ڈیپو کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جس کے زور پر افغان طالبان پاکستان کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ حملے میں ملا یعقوب کے ساتھ نائب وزیرِ دفاع، وزیرِ تعلیم اور خودکش حملوں کے نیٹ ورک کا سربراہ بھی نشانہ بنے ہیں۔
اس بڑی پیشرفت نے افغان طالبان کی عسکری قوت کی کمر توڑ دی ہے اور انہیں مذاکرات کی میز پر آنے یا پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ جو بھی پاکستان کی سلامتی کے خلاف کام کرے گا، اسے اسی سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید تفصیلات جاننے کے لیے دیکھئے سنیئرصحافی گوہر بٹ کا تازہ ترین وی لاگ




