ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی

دیپال پور (محمد۔اسلم بھٹی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)دیپال پور کے قصبہ شیر گڑھ میں ایران پر امریکی اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاء نے ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی، جبکہ فضا “لبیک یا حسینؑ” کے نعروں سے گونجتی رہی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کےخلاف نعرے درج تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاایران پر حملے اور قیادت کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو اپنا رول کرتے ہوئے فوری طور پر نوٹس لینا چاہیئےاگر عالمی ادارے خاموش رہے تو عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت سفارتی اقدامات کئےجائیں مسلم ممالک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ریلی کے اختتام پر ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور خطے میں امن و امان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



