آسٹریلیا ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان سوفی مولینیکس انجری کے باعث سیریز سے باہر

سڈنی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی کھلاڑی سوفی مولینیکس ہوبارٹ میں بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کمر میں تکلیف کے باعث ملٹی فارمیٹ سیریز سے باہر ہوگئیں۔
کرک انفو کے مطابق انجری کے باعث ان کی دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے دستیابی مشکوک ہوگئی ہے۔ اس دورے پر وہ پہلی بار تمام فارمیٹ میں کپتانی کا چارج سنبھالنے والی تھیں۔
آسٹریلوی ویمنز اسکواڈ کو مارچ کے وسط میں کیریئبیئن روانہ ہونا ہے اور سلیکٹر شان فلیگلر پُر امید ہیں کہ سوفی مولینیکس اس وقت تک دستیاب ہوں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوفی کمر کی تکلیف میں مبتلا تھیں۔ جس کا مطلب ہے کہ بدقسمتی سے وہ باقی ماندہ سیریز کا حصہ نہیں ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم ان کی ویسٹ انڈیز سیریز میں واپسی کی جانب دیکھ رہی ہے اور ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوئی رسک نہیں لے سکتی۔



