ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں زندہ

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید زندہ ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کونسی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی، اس کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے بعد ہوگا۔

پاکستان کو سری لنکا کو  بڑے مارجن سے شکست دے دینا ہوگی، البتہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے گلین فلپس نے 39، ٹم سائفرٹ نے 35، فن ایلن نے 29 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس، ریحان احمد اور عادل راشد نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آج انگلش ٹیم کی کامیابی گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید کو زندہ رکھے گی۔ کیویز جیتے تو فائنل فور میں پہنچ جائیں گے اور پاکستان کے لیے میگا ایونٹ سپرایٹ مرحلے میں ختم ہو جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم 2 کامیابیوں کے ساتھ پہلے ہی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہے ،لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی کامیابی پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی امید کی کرن ہو گی ۔

ابھی نیوز ی لینڈ کے 2 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں  اور اسے سیمی فائنل تک رسائی کےلیے مزید ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے ،اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیتا تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، لیکن اس کی شکست پاکستان کے لیے ایک موقع ہوگا ۔

 پاکستان کے 2 میچز کے بعد ایک پوائنٹ ہے ، اس کو کل سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے ، جس میں کامیابی کی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سے بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکے گی ۔

لیکن یہ اسی صورت ہوگا جب آج انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے ۔

مزید خبریں

Back to top button