بدین،ہمسائے کے 5ماہ کے بچے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا،میاں بیوی گرفتار

بدين (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کھوسکی تھانے کی حدود میں گاؤ گھنڈا پور میں ایک ہندو عورت5ماہ کے شیرخوار بچے کا گھلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے عورت اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے تفصیل کے مطابق کھوسکی تھانے کی حدود میں گاؤں گنڈاپور میں رہائش پذیر نانجھی کولہی کی بیوی اپنے پڑوسی عرفان چانڈیو کے گھر داخل ہوکر نیند میں سو یا ہوا پانچ ماہ کے معصوم بچے آزان علي ولد عرفان چانڈیو کا گلا گھونٹ کر اس کو قتل کردیا مقتول معصوم بچے کے دادا محمد حنیف چانڈیو نے صحافیوں کو بتایا کے ہم صبح سحری کرکے حسب معمول زمین پر مزدوری پر نکل گئے تھے اور صبح کے وقت بچے کی والدہ بچے کو دودھ پلا کر غسل خانے گئی تھی اتنے میں رامجھی کولہی کی بیوی گھر میں آ ئی اور چار ماہ کا بچہ آزان چار پائی پر سویا ہوا تھا کا گلا گھونٹا جس پر گھر میں موجود دوسرے بچوں نے چیخنا چلانا شروع کردیا جس پر بچے کی دادی اور والدہ بھی پہنچ گئی اور بچے کو اس عورت سے چھین لیا لیکن تب تک معصوم آزان سانس پرواز ہو چکی تھی کھوسکی پولیس کو اطلاع ملتے ہی گاؤں پہنچ کر بچے کی میت کو قانونی کارروائی کے لیئے تحصیل اسپتال ٹنڈو باگوروانہ کردیا اور رامجھی کولہی اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button