اوکاڑہ،بس کی رکشے کو ٹکر،خاندان کے4افراد سمیت 5افرادزخمی

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت5افرادزخمی ہوگئے۔جی ٹی روڈ نزد الجہاد چیک پوسٹ مسافر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد 45 سالہ شوکت علی، 40 سالہ رضیہ شوکت، 14 سالہ فاطمہ شوکت 18 سالہ شاکر شوکت اور 21 سالہ حامد شاہ شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122نے تمام کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ سٹی منتقل کردیا ہے۔



