اوکاڑہ میں ایک اور ملزم کے نیفے میں پسٹل چل گیا

اوکاڑہ(رپورٹ:وحید آرائیں /جانو ڈاٹ پی کے)گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت، ایک ملز م زخمی حالت میں گرفتار دوسرا فرارہوگیا۔
تھانہ گوگیرہ پولیس نے ملزم محمد یار کی گرفتاری کے لئے علاقہ خطرناک موڑ چھاپہ مارا ملزم محمد یار نے مزاحمت کرنا شروع کر دی گتھم گتھا کے دوران ملزم کا نیفہ میں چھپائے ہوئے پستول سے فائر ہوگیا جس کے نتیجہ میں ملزم محمد یار کا مخصوص عضو زخمی ہو گیا ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس کا ساتھی فرار ہو گیا ملزم نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا بعد میں بلیک میل کرتے ہوئے خاتون سے زیورات، مویشی اور نقدی ہتھیا لی تھی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔



