سینئر پولیس افیسر ارسلان زاہد ڈی پی او ننکانہ صاحب مقرر

ننکانہ صاحب ( رضوان سلطان\ جانوڈاٹ پی کے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد کو تبدیل کرکے ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا ہے ایس ایس پی فراز احمد کو حنا نیک بخت ایس پی انوسٹی گیشن نے پھول پیش کیے اور الوداع کہا جبکہ نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ارسلان زاہد آجکل میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔



