ٹھٹھہ سجاول روڈ پر پٹھان کالونی کے قریب آئل ٹینکر اور شھزور گاڑی میں تصادم دو افراد جانبحق، جبک تین افراد زخمی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن ،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ سجاول روڈ پر پٹھان کالونی کے قریب آئل ٹینکر اور مویشیوں سے بھری شھزور گاڑی میں تصادم جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق جبک تین افراد زخمی ہوگئے
زخمیوں اور جانبحق ہونے والوں کی لاشوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
جبکہ جانبحق ہونے والوں کی شناخت تنویر ڈوگر اور محمد صالح لوہار کے طور پر ہوئی ہے
زخمیوں میں غلام ڈوگر مشتاق ملاح اور محمد یوسف شامل ہیں
حادثے میں دو مویشی بھی مر گئے بتایا جا رہا ہے کے حادثہ شدید دھند کے باعث ہوا۔



