پاکستانی چاول کی برآمدات میں کمی آگئی،عالمی مارکیٹ میں قیمت آدھی ہوگئی

بھارت نے برآمدات شروع کر دیں، جس کے باعث عالی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

 

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی چاول کی برآمدات میں کمی آگئی،عالمی مارکیٹ میں قیمت آدھی ہوگئی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں قیم بھی آدھی ہوگئی۔قومی اسمبلی برائے قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جاوید حنیف نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے 15 ارب روپے کس طرح جاری ہوئے۔جاوید حنیف نے کہا کہ نئے بورڈ کے قائم ہونے سے دو دن پہلے کس نے منظوری دی، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی۔حکام نے کہا کہ پاکستان کے چاول کی تعداد اور قیمتوں میں آدھی کمی ہو گئی تھی، اس سال دنیا میں چاول کی پیداوار بڑھی، بھارت نے 2023-2024 میں چاول برآمد نہیں کیا۔حکام نے بتایا کہ اس سال بھارت نے برآمدات شروع کر دیں، بھارت کی برآمدات کے باعث عالی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ہوئی، ہمارے اور انکے ریٹ میں 20 ڈالر کا فرق آ رہا تھا۔حکام نے بتایا کہ پاکستان کے پاس 2 ارب ڈالر مالیت کے چاول کے ذخائر موجود ہیں، ریئل اسٹیٹ کا پیسہ بھی چاول کی خریداری میں اسٹاکسٹ نے استعمال کیا۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایران میں پاکستانی باسمتی نان باسمتی بنا کے بیچا جا رہا تھا۔حکام نے بتایا کہ چاول کی برآمدات کیلئے ایکسپورٹرز کو مالی سپورٹ دی گئی جبکہ چاول سیکٹر کو کبھی ای ڈی ایف سے مالی معاونت فراہم نہیں کی گئی، اس لیے بورڈ نے چاول ایکسپورٹرز کو ریلیف دیا۔

مزید خبریں

Back to top button