سرکاری نرخ پر چیزیں فروخت کی جائیں،ورنہ کارروائی ہوگی،اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فھیم

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے متعلقہ افسران اور عملے کے ہمراہ شہر میں مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس س موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ سرکاری نرخ پر چیزیں فروخت کی جائیں ،بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی – اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے ملاقات کے دوران انہیں اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر معیاری یا مہنگی اشیاء کی شکایت فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

مزید خبریں

Back to top button