ہوٹلز،ریسٹورینٹس،ہسپتال اور میرج ہالز سمیت دیگر کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ ہوگی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ملک بھرمیں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 سے زائد کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے پوائنٹ آف سیلزیقینی بنانےکاحکم دیا گیا ہے۔ہوٹلز، ریسٹورینٹس ،گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز، مارکیز اور ریس کلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے تاہم جہاں ائیر کنڈیشنر کی سہولت نہیں وہاں پوائنٹ آف سیلزسے چھوٹ ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ شہروں میں چلنے والی گاڑیوں، کورئیر اور کارگو سروسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیاگیا ہے، اسی طرح ڈینٹسٹ، فزیوتھراپسٹ، پلاسٹک اور ہیئرسرجنز، و یٹرنری ڈاکٹرز، میڈیکل لیب، ایکسرے، سی ٹی اور ایم آر آئی اسکین سینٹر پر پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیوٹی پارلرز، مساج سینٹرز، پیڈی کیور سینٹرز ، پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 500 روپے فیس لینے والے اسپتالوں کو چھوٹ ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہےکہ ہیلتھ کلبز ، جمز ، سوئمنگ پولز ، ملٹی پرپز کلبز، سول اور نان سول پولو کلب، چارٹڈ اکاؤنٹنٹس، کاسٹ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور،کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کے جمخانہ اورکلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانےکافیصلہ کیاگیا ہے جب کہ ریٹیلرز ، مینوفیکچررز اور امپورٹرز کے لیے بھی آن لائن انٹیگریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button