موبائل فون رکھنے کے الزام پر سرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم(جانوڈاٹ پی کے)جہلم میں بہو پر انسانیت سوز تشدد کا لرزہ خیز واقعہ۔موبائل فون رکھنے کے الزام پر سرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا فوری نوٹس۔حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او جہلم سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ خاتون کہتی ہے سرالیوں نے مجھے برہنہ کر کے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، شوہر نے پلاس سے کان کھینچے جبکہ ساس، جیٹھ، جیٹھانی اور دیگر افراد نے مل کر تشدد کیا جس سے میں بے ہوش ہو گئی۔خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے




