بدین:سولجربازار گیس لیکج دھماکے میں انور لغاری کی تین بیٹیاں بھی جاں بحق، آبائی علاقے میں سوگ کی فضا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو پی کے)کراچی میں سولجربازار کے علاقے میں رہائشی عمارت میں ہونے والے گیس لیکج دھماکے میں ریسکیو حکام کے مطابق بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں اس افسوسناک واقعے میں ماتلی کے قریب ٹنڈو غلام حیدر تعلقہ کے گاؤں احمد خان لغاری سے تعلق رکھنے والے محنت کش انور لغاری کی تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں.

جاں بحق ہونے والی بہنوں میں 23 سالہ اقسار لغاری، 19 سالہ انیشا لغاری اور 15 سالہ افشان لغاری شامل ہیں ذرائع کے مطابق انور لغاری گزشتہ سات برسوں سے روزگار کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھا اور سولجر بازار کے علاقے میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ دلخراش واقعے کی اطلاع جیسے ہی آبائی علاقے ٹنڈو غلام حیدر پہنچی تو پورا گاؤں اور گردونواح کے علاقے سوگ میں ڈوب گئے ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دھماکہ ہوا، جس کی شدت سے عمارت کا بڑا حصہ زمین بوس ہوگیا

مزید خبریں

Back to top button