بدین: اسکول ٹیچرکو کو مبینہ ہراساں اور بلیک میل کرنے پر پرنسپل اور اس کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)راجوخانانی میں ایک نجی اسکول کی معلمہ مسکان انصاری کو مبینہ ہراساں کرنے اور  ویڈیو ریکارڈ کر کے بلیک میل کرنے کی کوشش  کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسکول کے پرنسپل اسحاق خاصخیلی اور اس کے بیٹے عبدالرحمان خاصخیلی کے خلاف ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے الزامات پر متاثرہ خاتون مسکان انصاری کی درخواست پر تھانہ راجوخانانی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے متاثرہ خاتون مسکان انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اسکول میں پڑھانے جاتے ہیں، مگر یہاں موجود پرنسپل اسحاق خاصخیلی نے مجھے بلیک میل کیا اور میری ویڈیوز بنائیں۔ اس نے کہا کہ اسے ملزمان کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، لہٰذا اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف دلایا جائے متاثرہ لڑکی کے والد محمد علی انصاری نے کہا کہ ایسے حرکت کرنے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے جو بیٹیوں کی عزت سے کھیلتے ہیں، ایسے کرداروں کو کڑی سزا ملنی چاہیے پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید خبریں

Back to top button