میرپورخاص:ڈی آئی جی کی زیر صدارت میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کرائم میٹنگ، جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیر صدارت زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایک اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین، ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے علاوہ میرپورخاص رینج کے تمام سب ڈویژنل پولیس اے ایس پی، ڈی ایس پی اور انچارج سی آئی اے نے شرکت کی اجلاس میں ضلع وار جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور درج ذیل نکات پر نہ صرف غور کیا گیا بلکہ واضح اور عملی ہدایات بھی جاری کی گئی جرائم کی مجموعی صورتحال ڈی آئی جی نے جرائم کے رجحان میں اضافے اور کمی کا تقابلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام ڈی ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے گشت، ناکہ بندی اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنائیں سنگین جرائم قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ڈی آئی جی نے کہا کہ ایسے کیسز میں تفتیش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی،

تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی گئی کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ان کی فہرستیں اپڈیٹ رکھی جائیں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، منشیات فروشوں و سپلائرز کے خلاف ایکشن، ڈی آئی جی نے واضح ہدایت دی کہ منشیات فروشوں، سپلائرز اور نیٹ ورک میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے جبکہ برآمدگی اور کیس پراپرٹی کو قانونی تقاضوں کے مطابق محفوظ بنایا جائے ایس ڈی پی اوز کی کیس ڈائریز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ تمام کیس ڈائریز مکمل، معیاری اور بروقت تیار کی جائیں تاکہ عدالتی کارروائی میں کسی قسم کی کمزوری پیدا نہ ہو، PSRMS سے متعلق امور میں کیسز کی بروقت اور درست اندراج پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈیٹا میں کسی بھی قسم کی غلطی یا تاخیر ناقابلِ برداشت ہو گی اور اس ضمن میں ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی آئی جی نے مزید کہا کے پوائنٹ میں حاضری اور جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی رمضان المبارک کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ڈی آئی جی نے رمضان المبارک کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر مؤثر سیکیورٹی تعینات کی جائے خصوصاً تراویح اور دیگر مذہبی اجتماعات کے دوران اضافی نفری، واک تھرو گیٹس اور مناسب نگرانی کو یقینی بنایا جائے

اس کے علاوہ بازاروں اور مارکیٹس میں رش کے پیشِ نظر گشت، اسنیپ چیکنگ اور نفری میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے آخر میں ڈی آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے بصورتِ دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button