حیدرآباد ٹھٹھہ مین نیشنل ہائی وے پرآئل سے بھرا ہوا ٹینکر اُلٹ گیا

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)حیدرآباد ٹھٹھہ مین نیشنل ھائی وے پر کینجھر تھانہ کے نزدیک آئل سے بھرا ہوا ٹینکر اُلٹ گیا۔

حیدرآباد ٹھٹھہ مین نیشنل ھائی وے پر کینجھر تھانہ کے نزدیک آئل سے بھرا ہوا ٹینکر اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ لگنے کے باعٹ ٹینکر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا،جبکہ ٹینکر کلینر نے ٹینکر کلٹی ہوتے ہی گاڑی سے چھلنگ لگا کر اپنی جان بچا لی،

جبکہ ٹینکر آگ لگتے ہی شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے جبکہ روڈ کو عارضی طور پر بند کرکے ٹریفک کو عارضی طور پر بند کیا گیا،دوسری طرف زخمی ٹینکر ڈرائیور کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا، جہاں اس کی طبیعت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جبکہ زخمی ڈرائیور کا نام معلوم نہیں ہو سکا، آئل ٹینکر کو آگ لگنے کے بعد علاقے میں خوف طاری ہو گیا۔جبکہ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے آئل ٹینکر جل کر خاک ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button