قمبرشہدادکوٹ،ٹیچرز نے ساتھیوں سمیت ہیڈ ماسٹرپرحملہ کردیا
زخمی ہیڈ ماسٹر کے پورے جسم پر لاٹھیوں کے گہرے نشانات بن گئے

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قمبرشہدادکوٹ میں ڈیوٹی پر تاخیر کرکے اسکول آنے کے معاملے پر سیکنڈری اسکول ٹیچر نے ساتھیوں سمیت ہیڈ ماسٹر پر حملہ کرکے ظالمانہ تشدد کیا، پسٹل کے بٹ مارنے اور لاٹھیوں سے تشدد کرنے کے باعث ہیڈ ماسٹر ذوالفقار ابڑو زخمی ہوگیا، زخمی ہیڈ ماسٹر کے پورے جسم پر لاٹھیوں کے گہرے نشانات بن گئے جس کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی، واقعے کا اسکول ٹیچر ہدایت مغیری، زیڈ اے بھٹو ہایر اسکول وگن کے ٹیچر غلام عمر مغیری، پیپلزپارٹی کے منور مغیری سمیت 5 ملزمان کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کرایا گیا جس میں مدعی ہیڈ ماسٹر نے لکھوایا ک ہم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ڈاتو تیونا میں تعینات ہیں، اسکول میں ٹیچر ہدایت مغیری کو ڈیوٹی پر تاخیر سے آنے کا معمول ختم کرنے کا کہا جس پر ٹیچر مجھ پر برہم ہوگیا، بعد میں اسکول سے واپس گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا. انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیچر اور دیگر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے انصاف کیا جائے.



