دیپالپور،کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،2افراد جاں بحق

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)دیپالپور،کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،2افراد جاں بحق ہوگئے۔حویلی لکھا روڈ پر ڈی پی ایس سکول کے قریب کھڑی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ تیز رفتار کار کی شدید ٹکر ہوگئی ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں کار سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ریسکیو ون ون ٹو ٹوکی ٹیم نے نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپال پور منتقل کر دیا گیا،متوفیان کی شناخت طیب ولد غلام محمد عمر تقریباً 30 سال اور عباس ولد انور عمر تقریباً 40 سال ساکنان بہاول داس تحصیل دیپال پور کے ناموں سے ہوئی۔



