ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی زیر صدارت رمضان کے دوران سکیورٹی اورامن و امان سے متعلق اجلاس

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی و امن و امان سے متعلق اجلاس، فول پروف سیکیورٹی پلان جاری ضلع بدین میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عبادات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر کے پولیس افسران ہدایت جاری کی گئی کہ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو غیر معمولی طور پر مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔ بالخصوص نمازِ تراویح، سحر و افطار کے اوقات میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، اسنیپ چیکنگ، موبائل و موٹر سائیکل پیٹرولنگ اور اہم مقامات پر پکٹنگ کے نظام کو مزید فعال کیا جائے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری روک تھام ممکن ہو سکے اجلاس کے دوران ایس ایس پی بدین نے کہا کہ تمام اہم تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز، بینکوں، جیولری شاپس اور رش والے بازاروں میں سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ خواتین کی سہولت اور تحفظ کے پیش نظر لیڈیز مارکیٹس اور رش والے مقامات پر لیڈیز پولیس اسٹاف کی خصوصی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ خواتین شہری بلاخوف و خطر خریداری کر سکیں ایس ایس پی بدین نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز، اسنیپ چیکنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کریں مزید برآں، سیکیورٹی پلان کے تحت حساس مقامات کی درجہ بندی کرتے ہوئے خصوصی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ تمام ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مساجد کی انتظامیہ اور تاجر برادری سے مسلسل رابطے میں رہیں اور باہمی تعاون کو فروغ دیں ضلعی کنٹرول روم کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جا سکےاجلاس میں ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر، ڈی ایس پی ماتلی طارق لطیف خانزادہ، ڈی ایس پی شہید فاضل راہو عبدالرحیم خاصخیلی، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل سلیم رضا پرھیاڑ، انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر گل حسن لغاری، انچارج ٹریفک سب انسپکٹر میر سرفراز ٹالپر، ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور آفیس اسٹاف نے شرکت کی ایس ایس پی بدین نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں انتہائی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوام دوست رویے کے ساتھ ادا کریں تاکہ ماہِ رمضان المبارک میں ضلع بدین کے شہری مکمل طور پر پرامن اور محفوظ ماحول میں عبادات اور روزمرہ امور سرانجام دے سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button