لاہور،سنگدل باپ ہی 5سال کے بیٹے کا قاتل نکلا،قتل کرنے کیوجہ بھی سامنے آگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورمیں کاہنہ سے5سالہ بچے کی لاش ملنے کامعمہ حل ہوگیا۔سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا۔

سنگدل باپ نے مخالفین کو پھنسانے کیلئے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا،اغوا کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ملزم نے

تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button