وزیرآباد: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا دی یونیورسٹی آف چناب کا خصوصی دورہ، تعلیمی معیار اور تحقیق کی تعریف

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے دی یونیورسٹی آف چناب، گجرات کا خصوصی دورہ کیا جہاں اُن کا پرتپاک استقبال بورڈ آف گورنرز کے معزز ڈپٹی چیئرمین جناب نوید اکبر نے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے طارق سبحانی، جناب نجم الحسن، یونیورسٹی کے پروفیسرز، انتظامی افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا گیاا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے مختلف فیکلٹیز، جدید لیبارٹریز، آئی ٹی سنٹر، لائبریری اور ریسرچ بلاکس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تدریسی معیار، تحقیقی سرگرمیوں اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول نہایت متاثر کن اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ادارہ جدید ٹیکنالوجی، انڈسٹری لنکیجز اور تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔صوبائی وزیر کو یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں جاری تعلیمی پروگرامز، مستقبل کے منصوبوں، اسکالرشپس، انوویشن حب، اور اورک (ORIC) کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کے لیے صنعتوں اور دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دے رہی ہے۔رانا سکندر حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ معیاری اعلیٰ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے اور دی یونیورسٹی آف چناب اس سلسلے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی پیشہ ورانہ قیادت اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف خطے بلکہ ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ پنجاب تعلیمی اداروں کی بہتری، ریسرچ کے فروغ اور طلبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی. دی یونیورسٹی آف چناب گجرات مسلسل قومی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے، جدت کو فروغ دینے اور معیاری تعلیم کے ذریعے باصلاحیت اور باکردار قیادت تیار کرنے کے مشن پر گامزن ہے، جو ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button