ڈہرکی میں سہکار پبلک سکول کے زیر اہتمام شاندار "سائنس اور آرٹ اسٹیم میلہ” کا انعقاد

گھوٹکی( رپورٹ: وجے کمار چاولہ)ڈہرکی میں سہکار پبلک سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام شاندار "سائنس اور آرٹ اسٹیم میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں جدید سائنسی ماڈلز کو شرکاء نے بے حد سراہا تقریب میں تعلیمی، سماجی اور علمی حلقوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی تفصیل کے مطابق: ڈہرکی میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) کے تعاون سے سہکار پبلک سیکنڈری سکول ڈہرکی کی جانب سے ایک پروقار "سائنس اور آرٹ اسٹیم (STEM) نمائش کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کا بنیادی مقصد طلبہ میں سائنسی شعور، تخلیقی صلاحیتوں، اور مقابلے کے جذبے کو فروغ دینا تھانمائش میں مختلف سکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھیل، ثقافت، اور جدید سائنس کے موضوعات پر مبنی اپنے پراجیکٹس (Projects) پیش کیے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے جدید سائنسی ماڈلز کو شرکاء نے بے حد سراہا تقریب میں تعلیمی، سماجی اور علمی حلقوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں اسسٹنٹ پروفیسر محمد دین راجڑی ظہور لکھن، نور نبی، عارف جٹ، اور فائق علی راجڑی و دیگر تعلیمی افسران، ہیڈ ٹیچرز، اور سماجی رہنما شامل تھے مقابلے کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 3 ماہر ججز پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا گیا تھا ججز نے طلبہ کی محنت، لگن اور سیکھنے کے جذبے کی بنیاد پر بہترین پراجیکٹس کا انتخاب کیا نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز سے نوازا گیا کامیاب طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں پروگرام کی انتظامی کمیٹی (سہکار پبلک سکول) کے اراکین الہورایو راجڑی، سلیم کانجو، شاہ محمد جونو، اسد علی راجڑی، اور ساگر راجڑی نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں سندھ کی عظیم ثقافت کے تحائف اجرکیں پیش کی آخر میں انتظامیہ نے تمام شرکاء اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی طلبہ کی ذہنی و علمی نشوونما کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی



